(یو این آئی) ممبئی کے ملاڈ علاقہ میں آج صبح بحریہ کی آئی این ایس حملہ پر ہونے والی بھرتی ریلی میں بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی مگر اس پر جلد ہی قابو پالیا گیا۔
ایک سرکاری ترجمان نے یہاں یو این آئی کو بتایا ہے کہ سینئر سیکنڈری ریکروٹس کے لئے منعقد
کی گئی بھرتی ریلی میں توقع سے زیادہ امیدواروں کی بھیڑ اکٹھی ہوگئی جس سے افراتفری مچ گئی۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ ہم کافی تعداد میں امیدواروں کے آنے کی امید کررہے تھے مگر وہاں ہزاروں کی تعداد میں بھیڑ اکٹھی ہوگئی جسے کنٹرول کرنا مشکل ہوگیا۔